نئی دہلی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیساتھ میچ سے قبل بڑا دھچکا، اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما کو معدے کے انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کردیا۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نمیبیا کے خلاف گروپ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکہ کے خلاف پچھلے میچ سے پہلے ہی خراب تھی، تاہم میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھیشیک شرما کو تیز بخار تھا اور فوری طبی امداد کے طور پر انہیں ڈرپس لگائی گئیں۔ اسی وجہ سے وہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہو سکے۔
رپورٹ کے مطابق انہیں دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بیماری کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کب اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا، تاہم نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:زیوارات کی قیمتوں میں اضافہ، نکاح کی رسم میں سادگی اختیار کی جائے، تحصیل مفتی
بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک کو معدے سے متعلق کچھ مسائل اب بھی درپیش ہیں، تاہم امید ہے کہ دو دن میں وہ میچ کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی: آٹے کا بحران، اسسٹنٹ کمشنر کلیم عباس کاسخت نوٹس ،اعلیٰ حکام کو مراسلہ جاری
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم طبی عملے کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
امریکا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی کارکردگی بھی متاثر رہی۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے اور پھر بھارتی ٹیم کی بالنگ کے دوران میدان میں بھی نظر نہیں آئے۔




