کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے بھارتی بلے باز کھلاڑیوں کے بیٹس پر سوالات اُٹھا دیئے جس کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔
سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ، جب انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی بلے باز خاص بیٹ استعمال کررہے ہیں۔
اتوار کو سری لنکا نے کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف 20 رنز سے کامیابی کیساتھ اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:طوفانی برفباری، وادی لیپا کا زمینی رابطہ منقطع،مسافروں سے بھری گاڑی پھنس گئی
تاہم میچ کے بعد دیئے گئے راجاپکسا کے بیانات نے میدان میں ہونے والے نتیجے سے توجہ ہٹا دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدارتی عہدے پر ڈیڈ لاک برقرار، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے
راجاپکسا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی بیٹرز ایسے بیٹ استعمال کررہے ہیں جو انہیں غیر منصفانہ برتری فراہم کرتے ہیں۔
“Indian players have bats that are far superior to the best bats we get. It feels as though a layer of rubber has been applied. I can’t imagine how that’s possible. These bats can’t even be bought by others — all players know this,” Bhanuka Rajapaksa said in an interview,… pic.twitter.com/RWaJGbaQ7F
— NewsWire 🇱🇰 (@NewsWireLK) February 9, 2026
راجاپکسا نے کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں کے بیٹ ان بہترین بیٹس سے بھی کہیں بہتر ہیں جو ہمیں دستیاب ہوتے ہیں۔
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان پر ربڑ کی کوئی تہہ چڑھائی گئی ہو۔ میں سمجھ نہیں سکتا کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ یہ بیٹس دوسرے کھلاڑی خرید بھی نہیں سکتے، تمام کھلاڑی اس بات سے واقف ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:2027 میں شروع ہونیوالی اسکالرشپ پروگرام ماسٹرز سطح کیلئے ہوگا،آسٹریلیا
اگرچہ ان الزامات کے ساتھ کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی گئی، تاہم اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں نے جنم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھانوکا راجاپکسا سری لنکا کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ اب تک نہ بھارتی ٹیم اور نہ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان دعوؤں پر کوئی ردِعمل دیا ہے۔




