عمران خان سے سلمان صفدر کی طویل ملاقات، صحت ٹھیک، مزید بات نہیں کرسکتا،وکیل

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کئے جانیوالے بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کرلی۔

سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سلمان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق خان صاحب تک مکمل رسائی دی گئی، پورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک مناسب نہیں کچھ کہوں گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدارتی عہدے پر ڈیڈ لاک برقرار، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے

انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں تین گھنٹے کے بعد باہر آیا ہوں۔ سلمان صفدر نے کہا کہ خان صاحب کی صحت ٹھیک ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب:پاکستان کا ہائپر سونک میزائل سمیش ،فتح 2 میزائل کی دھوم

بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سلمان صفدر بطور فرینڈ آف دی کورٹ اڈیالہ جیل جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈکپ: امریکہ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

عدالت نے ہدایت کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کی بیرک تک انہیں رسائی دی جائے تاکہ وہ سہولیات کا جائزہ لے کر کل تک تحریری جواب جمع کروائیں۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی کردی ہے۔

عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عدالتی نمائندہ اور کمیشن کے طور پر اڈیالہ جیل جانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں موجودہ حالت، دستیاب سہولیات اور لیونگ کنڈیشن سے متعلق تفصیلی تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔

چیف جسٹس نے واضح ہدایت دی کہ سلمان صفدر کو جیل کے باہر انتظار نہ کروایا جائے اور ملاقات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔ اگر کسی مسئلے کا سامنا ہو تو چیف جسٹس کے ذاتی اسٹاف افسر سے فوری رابطہ کیا جائے۔

Scroll to Top