ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت کیساتھ ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا، شیڈول جاری

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلیں گی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلیں گی۔پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوالیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لچھراٹ کے سپوت آئی ٹی انجینئر افتخار حسین میر کا آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان

پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا لیکن پاکستان کی شرائط پر ہو گا۔ آئی سی سی میں پاکستانی موقف کی جیت ہوئی اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی حمایت پر بھرپور شکریہ ادا کرتے ہوئے کوششوں کو سراہا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی ہے۔

سری لنکن صدر کی درخواست پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دی جاتی ہے، جب مہمان گھر آجائے تو بہت سی باتیں بھلا دی جاتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میراکبر کو عزت دی مگر انوارالحق کیساتھ ملکر سازشیں کرتا رہا،سردار تنویر الیاس

لاہور میں پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی کے بعد پریس کانفرنس میں محسن نقوی کا کہنا تھا آئی سی سی کے ساتھ چیزیں چل رہی ہیں، میں بھی انتظار کر رہا ہوں

ان کی طرف سے اطلاع آتی تو شیئر کریں گے، جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے۔

خیال رہےکہ پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا تھا

، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی

یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔

جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

Scroll to Top