بھارت کیساتھ ٹی 20 میچز،محسن نقوی کاوزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے، محسن نقوی آئی سی سی کی درخوست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا ایوارڈز اسکالرشپ 2027 پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے سنہری موقع

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی ناقص فارم پر عالمی کرکٹ لیجنڈز بھی خاموش نہ رہ سکے، اب پی سی بی کیا فیصلہ کرے گی؟

فریقین کے درمیان مذاکرات 3 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہیں جن میں چیئرمین پی سی بی کا فوکس بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں فائبر آپٹیکل انٹرنیٹ منصوبہ منظور، دور دراز علاقوں میں سہولت کی راہ ہموار

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ بھی حکومت ہی کرے گی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے آج یعنی 9 فروری تک فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ ممکنہ طور پر 12 فروری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے ساتھ آئی سی سی کے ناروا سلوک کے بعد پی سی بی نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Scroll to Top