پیپلزپارٹی کا ریاض گجر کو ہٹا کر تقدیس گیلانی کو ڈپٹی سپیکر لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ریاض گجر کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا، پروفیسر تقدیس گیلانی کو ڈپٹی سپیکر بنایا جائیگا۔

ڈپٹی سپیکرآزادکشمیر اسمبلی کو تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ فریال تالپور کی زیر نگرانی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور سینئر قیادت کی موجودگی میں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اجلاس آئندہ صدر ریاست کے انتخاب پر مشاورت کیلئے بلایا گیا تھا اس سے قبل کشمیر ہاؤس کے ایوان صدر میں بیرسٹر سلطان مرحوم کے گروپ کا اجلاس ہوا جس میں لگ بھگ 9 اراکین نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فریال تالپور کو بتایا گیا کہ ابھی تک آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کا ڈپٹی اسپیکر براجمان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا اوورسیز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کا حکم

فریال تالپور نے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپکی زمہ داری ہے اور اسے بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر ریاض کیخلاف فوری طور پر عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے زمہ دار ذرائع کے مطابق نئے ڈپٹی اسپیکر کیلئے پارٹی کی امیدوار پروفیسر تقدیس گیلانی ہوں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پروفیسر تقدیس گیلانی کا حکومتی سیٹ اپ میں ڈپٹی سپیکر کے طور پر مزید فعال کردار بہترین تبدیلی ثابت ہو گی۔

جامعہ کشمیر میں انگریزی کی سابق پروفیسر تقدیس گیلانی سی ایس ایس کوالیفائیڈ ہیں۔ آپ وفاقی محتسب کمیشن، پبلک سروس کمیشن اور کشمیر کلچرل اکیڈمی جیسے اہم اداروں میں اعلیٰ ذمہ داریاں سر انجام دے چکی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومتی واپوزیشن کے 22 ارکان کا اتحاد، فیصل راٹھور حکومت کو وارننگ جاری

حال ہی میں آپ آزاد کشمیر کی وزیر برائے سمال انڈسٹریز، تجارت اور سیاحت کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔

اس سے قبل آپ سماجی بہبود اور خواتین کی ترقی کے معاملات میں پارلیمانی سیکرٹری رہ چکی ہیں۔

پروفیسر تقدیس گیلانی کی ہوپ این جی او مختلف سماجی شعبوں میں عملی خدمات کی ایک مثال ہے۔ انسانی حقوق کے مسائل پر ان کی گرفت اس لیے بھی مضبوط ہے کہ وہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی مشیر برائے ہیومن رائٹس بھی رہ چکی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ باز نہ آیا تو خطے میں موجود تمام فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

پروفیسـر تقدیس گیلانی نے ہمیشہ کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر جس طرح پیش کیا ہے وہ انہیں اپنے ہم منصب رہنماؤں میں منفرد بناتا ہے۔

جنیوا کے ہیومن رائٹس کمیشن، ہاؤس آف کامنز لندن، نئی دہلی کی ہارٹ ٹو ہارٹ کانفرنس، سری نگر و جموں کی خواتین کانفرنسیں، گیمبیا کی او آئی سی کانفرنس، بنگلہ دیش کے لیڈرشپ فورمز اور امریکہ، نیپال، مالدیپ کے سفارتی دورے یہ سب ان کی عالمی سطح پر کشمیر کی ترجمانی کا تسلسل ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے منصب پر پروفیسـر تقدیس گیلانی جیسی باشعور اور پروفیشنل خاتون ناں صرف ایک خالی خلا کو پُر کر سکتی ہیں بلکہ پارلیمانی رویے اور قانون سازی میں ایک مثبت فکری توازن بھی لا سکتی ہیں۔

گزشتہ روز بیرسٹر گروپ کے اجلاس میں بھی تقدیس گیلانی نے شرکت کی تھی، تقدیس گیلانی کی ایڈجسٹمنٹ سے کسی خد تک بیرسٹر گروپ کو بھی راضی کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

خواتین کی ترقی اور تحفظ کے قوانین اسی وقت مضبوط اور مؤثر انداز میں بنتے ہیں جب قانون ساز اداروں میں خواتین خود موجود ہوں۔

Scroll to Top