عوام پرپیٹرولیم لیوی کا بڑھتا بوجھ، تفصیلات سامنے آ گئیں

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم لیوی سے متعلق سرکاری دستاویزات میں اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1468 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھا ہے۔ یہ ہدف گزشتہ مالی سالوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، جو پیٹرولیم لیوی کی مد میں مسلسل بڑھتی ہوئی وصولیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل فی لیٹر 11روپے اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ریکارڈ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1220 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کیے گئے تھے۔ اس سے قبل مالی سال 2023-24 میں پٹرولیم لیوی کی وصولی 1019 ارب روپے رہی تھی، جبکہ مالی سال 2022-23 کے دوران پٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی رقم 580 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دستاویزات میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہر گزرتے مالی سال کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں اضافہ ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ مالی سال 2022-23 میں جہاں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 580 ارب روپے رہی، وہیں اگلے ہی مالی سال 2023-24 میں یہ رقم ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ اسی تسلسل میں گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 1220 ارب روپے سے زائد رہی۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ہدف گزشتہ تمام مالی سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ دستاویزات میں شامل یہ اعداد و شمار پٹرولیم لیوی کی مد میں حکومتی آمدن کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں میں رد و بدل ،ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

دستاویزات میں دی گئی تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی رقوم سال بہ سال بڑھتی رہی ہیں، جبکہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ہدف اس تسلسل کا تازہ ثبوت ہے۔ سرکاری اعداد و شمار میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کا یہ ریکارڈ وفاقی وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کا حصہ ہے، جو اب سامنے آ چکا ہے۔

Scroll to Top