سمارٹ فون صارفین کے لیے بیٹری لائف ایک بار پھر فیصلہ کن فیچر بن چکی ہے۔
معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کی جانب سے سنہ 2026 میں کیے گئے ایک جامع ٹیسٹ میں 35 سمارٹ فونز کی بیٹری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتائج کے مطابق ایپل اور ون پلس وہ دو برینڈ ہیں جن کے فونز نے سب سے بہتر بیٹری لائف فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آئی فون سمیت 4 بڑے برانڈز کے 62 موبائل فون سستے ہوگئے
رپورٹ کے مطابق اگرچہ آج کل کے زیادہ تر فون ایک دن تک چل جاتے ہیں، تاہم مسلسل سوشل میڈیا استعمال کرنے والے، ویڈیوز بنانے والے یا فون چارج کرنا بھول جانے والے صارفین کے لیے یہ بھی ناکافی ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بیٹری ٹیکنالوجی میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی تاہم اب صورتحال بدل رہی ہے۔
گزشتہ سال کے دوران متعدد کمپنیوں نے سلیکان کاربن بیٹری متعارف کروائی ہے، جو کم جگہ میں زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے چونکہ سمارٹ فونز کے ڈیزائن مزید پتلے ہو رہے ہیں اس لیے بغیر سائز بڑھائے بیٹری صلاحیت میں اضافہ ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی تناظر میں یہ جانچ کی گئی کہ آیا نئے فونز واقعی پہلے کے مقابلے میں بہتر بیٹری لائف فراہم کر رہے ہیں یا نہیں۔بیٹری ٹیسٹنگ کے لیے ’سی نیٹ‘ دو معیاری ٹیسٹ کیے جن میں ویڈیو سٹریمنگ اور سٹریس ٹیسٹ شامل تھے۔
دونوں ٹیسٹ 100 فیصد چارج سے شروع کیے گئے اور باقی رہ جانے والی بیٹری کی اوسط کو بنیاد بنا کر رینکنگ مرتب کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پرانے برانڈڈموبائل فونزکی درآمد کیلئے نئی کسٹمز ویلیوز کا اعلان
ان ٹیسٹس میں ’آئی فون 17 پرو میکس‘ نے سب سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اگرچہ اس کی بیٹری گنجائش سب سے زیادہ نہیں تھی تاہم اے 19 پرو چپ اور آئی او ایس 26 کی بہتر انرجی مینجمنٹ نے اسے نمایاں بنا دیا۔
دوسری پوزیشن پر آئی فون 17 اور ون پلس 15مشترکہ طور پر رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’آئی فون 17‘ کی بیٹری کی صلاحیت ٹاپ فونز میں سب سے کم تھی، جو اس بات کی دلیل ہے کہ صرف بڑی بیٹری ہی بہتر کارکردگی کی ضمانت نہیں ہوتی۔
ٹاپ فائیو میں شامل دیگر فونز میں ’آئی فون 17 پرو‘، ’میٹرولا‘ کے دو ماڈلز اور ’ون پلس‘ کے چند نسبتاً کم قیمت فونز شامل تھے، جن میں سے بیشتر ایک ہزار ڈالر سے کم قیمت کے تھے۔
رپورٹ کے مطابق برینڈز کی مجموعی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ’ایپل‘ اور ’ون پلس‘ بیٹری لائف کے لحاظ سے سب سے آگے رہے۔
ون پلس کے کئی فونز میں سلیکان کاربن بیٹری استعمال کی گئی جس کی وجہ سے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب ’مٹرولا‘ اور ’سام سنگ‘ رہے جن کے نتائج ایک دوسرے کے کافی قریب تھے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل بیچنے سے قبل اپنےذاتی ڈیٹا کی حفاظت کریں،پی ٹی اے
پانچویں نمبر پر ’گوگل‘ کے موبائلز رہے، جن میں پکسل سیریز شامل تھی جو مناسب بیٹری لائف فراہم کرتی ہے۔
’سی نیٹ‘ کے مطابق سنہ 2026 بیٹری ٹیکنالوجی کے لیے ایک اہم سال ثابت ہو رہا ہے۔ بہتر چپس، جدید سافٹ ویئر اور نئی بیٹری ٹیکنالوجی کے باعث صارفین کو اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ دیر تک چلنے والے سمارٹ فونز دستیاب ہو رہے ہیں اور بیٹری لائف کے میدان میں فی الحال ’ایپل‘ اور ’ون پلس‘ سبقت لے گئے ہیں۔




