اسلام آباد:صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کے بعد جہاں پیپلزپارٹی کی قیادت نے نئے صدر کے انتخاب کیلئے مشاورت کیلئے اجلاس بلایا ہے وہیں بیرسٹر گروپ نے اپنا اجلاس بلا کر قیادت کو واضح پیغام دیدیا ہےکہ صدارت ہمارا حق ہے۔
گزشتہ روز ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میںاہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گروپ کے 7وزراء سمیت 9ممبران اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں صدر کے انتخاب سے متعلق آئینی پوزیشن کی وضاحت
اجلاس میں بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے فرزند چوہدری یاسر سلطان،چوہدری ارشد حسین، چوہدری رشید،فہیم ربانی، عبدالماجد خان، چوہدری اخلاق،سردار محمد حسین،ظفر ملک اورپروفیسر تقدیس گیلانی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق بیرسڑسلطان گروپ نے اپنی پاور شو کرتے ہوئے پی پی قیادت کو پیغام دیا ہے کہ صدر ریاست کا عہدہ ہمارا حق ہے جبکہ اجلاس مستقبل کے حوالے میں اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپورنے اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سلطان گروپ کےا رکان تحفظات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فریال تالپورمیرپور پہنچ گئیں،بیرسٹر سلطان کے انتقال پرتعزیت،اہم فیصلے متوقع
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر حکومت یاسر سلطان کے مابین ڈپٹی کمشنر میرپور کے تبادلے پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے ۔
یاسر سلطان کے اعتراض کے باوجود ڈپٹی کمشنر میرپور کا تبادلہ واپس نہیں کیا گیا ، اسی دوران بیرسٹر سلطان محمود علیل ہو گئے اور یاسر سلطان نے سیاسی مصروفیات ترک کردی تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے محترمہ فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس میں بیرسٹر سلطان گروپ کی طرف سے تحفظات سے آگاہ کیاجبکہ تحفظات دور نہ ہونے پر یہ گروپ حکومت سے ممکنہ علیحدگی اختیار بھی کرسکتا ہے۔
بیرسٹر گروپ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے ہی پیپلزپارٹی کی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت سے حکومت قائم ہوئی ہے، تحفظات دور نہ ہونے پر اگر بیرسٹر گروپ سخت فیصلہ لیتاہے تو پی پی حکومت اکثریت کھو دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حالات زندگی کے اہم گوشے
موجودہ ہونیوالی پیشرفت میں جہاں ایک بار تبدیلی کی باتیں کی جا رہی ہیں وہیں امیدظاہر کی جا رہی ہے پیپلزپارٹی قیادت فہم وفراست اپناتے ہوئے بیرسٹر گروپ کے تحفظات دور کرتے ہوئے معاملات خوش اسلوبی سے طے کر لے گی۔صدر ریاست کیلئے کئی نام بھی سامنے آچکے ہیں اور ہرکوئی لابنگ میں مصروف ہے
یہ بھی یاد رہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری (مرحوم) آزادکشمیر کی واحد سیاسی شخصیت تھے جن کا ہردورمیں مضبوط گروپ ہوتا تھا ، اب بھی تقریباً12لوگ بیرسٹر گروپ کے اسمبلی میں موجود ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رحلت کے بعد اس گروپ کے ممبران اسمبلی متحد رہتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔




