مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)تھانہ سول سیکرٹریٹ کی بڑی کارروائی نوکری کا جانسہ دے کر خواتین سے ذیادتی/ بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
مظفرآباد ایس ایچ او تھانہ سول سیکرٹریٹ انسپکٹر جاوید احمد گوہر کی زیرِ نگرانی وقاص اشرف بٹ ASi معہ پولیس ٹیم نے ایک کامیاب اور زبردست کارروائی انجام دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پہلی قومی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کا آغاز ،چیئرمین پی اے ای سی کی بطورمہمان خصوصی شرکت
تفصیلاتِ کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔
ملزم کا طریقہ واردات سوشل میڈیا پر نوکری کے جعلی اشتہارات دے کر لڑکیوں کو راغب کرنا،پرسنل ڈیٹا اور واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے معلومات حاصل کرتا اور بلیک مل کرتا رہتا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مئی میں جو بھارت کیساتھ ہوا اس کی پراکسی کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا،طلال چوہدری
انٹرویو یا نوکری کے بہانے لڑکیوں کو کمروں میں بلا کر ان سے زیادتی اور بلیک میلنگ کرنا۔ایک متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سانحہ راولپنڈی: مریم نواز کا کل کی بسنت سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان
فون سے متعدد نازیباہ ویڈیوز برآمد۔ملزم نہیر عاصم ولد نذیر عاصم سکنہ نور پور نکراں مظفرآباد ملزم کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ کا گریڈ1سے15تک ملازمین کو ہائیرٹائم سکیل دینے کا اعلان
پولیس کی جانب سے عوام الناس کو پیغام دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انجان لوگوں پر بھروسہ نہ کریں اور کسی بھی ملازمت کی پیشکش کی مکمل تصدیق کریں۔




