میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے انجینئر کریم نواز کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔
وفاقی وزارتِ آبی وسائل نے کابینہ فیصلے کے بعد انجینئر کریم نواز کی بطور سی ای او تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انجینئر کریم نواز واپڈا کے سابق چیف انجینئر اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ میں اہم خدمات انجام دے چکے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پہلے کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کی میزبانی کیلئے تیار
انجینئر کریم نواز کا تعلق حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ و چک سواری، ضلع میرپور سے ہے۔
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں نئی قیادت، بجلی کی پیداوار میں بہتری اور تسلسل کی امید۔نوتعینات سی ای او نیلم جہلم پراجیکٹ کی بہتری اور ماضی کی فنی خرابیوں کے ازالے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہونگے، گورنرسٹیٹ بینک کی وضاحت
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انجینئر کریم نواز کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ۔
وفاقی وزارتِ آبی وسائل نے کابینہ فیصلے کے بعد انجینئر کریم نواز کی بطور سی ای او تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انجینئر کریم نواز واپڈا کے سابق چیف انجینئر اور منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ میں اہم خدمات انجام دے چکے ہیںانجینئر کریم نواز کا تعلق حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ و چک سواری ضلع میرپور سے ہے۔
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں نئی قیادت، بجلی کی پیداوار میں بہتری اور تسلسل کی امید انجینئر کریم نواز کی تقرری پر آزاد کشمیر بالخصوص ضلع میرپور کیلئے اعزاز نوتعینات سی ای او نیلم جہلم پراجیکٹ کی بہتری اور ماضی کی فنی خرابیوں کے ازالے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔




