اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزارتِ خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک کے سول سرونٹس سے متعلق کہا کہ وہ اسپیشل ڈسپنسیشن پالیسی 2023 کے تحت ہائر ٹائم اسکیل کے تمام مالی فوائد کے مکمل طور پر حقدار ہیں۔
فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے آفس میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ جن ملازمین کو ہائر ٹائم اسکیل دیا جائے گا انہیں بنیادی پے اسکیل کے بجائے نئے ملنے والے ہائر اسکیل کے مطابق تنخواہیں اور الاؤنسز ادا کئے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سینیٹ اجلاس: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
اس اقدام سے سرکاری ملازمین کی مالی حالت میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے مؤثر سمجھا جائے گا۔ اس حوالے سے باضابطہ ہدایات تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ متعلقہ ادارے اس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنا سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،ہزاروں لیٹر دودھ تلف،مقدمہ درج
حکام کا کہنا ہے کہ اس وضاحت کا مقصد ملازمین میں پائی جانے والی ابہام کی کیفیت کو دور کرنا اور یہ یقینی بنانا ہے ۔
ہائر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے ملازمین کو مکمل مالی مراعات فراہم کی جائیں۔ اس سے قبل بعض محکموں میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق مختلف تشریحات سامنے آ رہی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی مسجد میں خود کش دھماکہ، 31 افراد شہید ، سکیورٹی سخت
سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
ماہرین کے مطابق ہائر ٹائم اسکیل کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی سے گریڈ 1 سے 15 تک کے ملازمین کی مالی مراعات میں واضح اضافہ ہوگا، جس سے ان کے لیے مہنگائی کے دباؤ کا مقابلہ کرنا نسبتاً آسان ہو سکے گا۔




