سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بعد ازاں حاضری پر وارنٹ منسوخ کردیئے ۔

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس خان کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال کے کیس کی سماعت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،ہزاروں لیٹر دودھ تلف،مقدمہ درج

عدالت نے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سردار تنویر الیاس خان کے وکلاء کے مطابق عدالتی وقت 12:30 گزرنے کے بعد وکلاء کی خصوصی درخواست پر جن نے سردار تنویر الیاس کی حاضری کی درخواست قبول کر لی۔۔۔

سردار تنویر الیاس خان 12:55 پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئے۔ جج نے حاضری قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی اپنے حلقےلچھراٹ آمد، عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے : فیصل ممتاز راٹھور

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، عالمی کرکٹ میں نئی قانونی بحث چھڑ گئی

جوڈیشل مجسٹرییٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ جاری، تنویر الیاس متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی، تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Scroll to Top