1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

1500 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جن سے شہری انعامات جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور16فروری کو قرعہ اندازی ہوگی۔

لاہور میں نیشنل سیونگز سینٹر 2026 کی پہلی 1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2026 : پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا مکمل شیڈول جاری

تمام پاکستانی شہری اپنے اصل شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ درخواست جمع کروا کر کسی بھی اسٹیٹ بینک کے دفتر، کمرشل بینکوں کی مجاز برانچوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈز خریدنے کے اہل ہیں۔

انعامی رقم کا دعویٰ اسٹیٹ بینک کے کسی بھی فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی برانچوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے آفیشل کلیم فارم مکمل کر کے کیا جا سکتا ہے۔

پہلے انعام کے خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم ملے گی جبکہ دوسرے انعام کیلیے تین خوش نصیب ہوں گے جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح تیسرے انعام کیلیے 1696 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا اور ہر فاتح کو 18500 روپے ملیں گے۔

ترمیم شدہ ٹیکس پالیسی کے تحت انعام جیتنے والوں پر ان کے ٹیکس فائلر ہونے کی بنیاد پر مختلف شرحوں سے ٹیکس لاگو ہوگا۔ فائلرز کیلیے انعامی رقم پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز کو 30 فیصد ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 200 روپے پرائز بانڈ : قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان، پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 16 فروری 2026 کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

Scroll to Top