حج 2026،سعودی عرب نے8فروری سے ویزوں کے اجرا کا اعلان کردیا

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے لیے ویزوں کے اجرا کا آغاز 8 فروری سے کیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق ویزوں کے اجرا کا یہ عمل معمول سے پہلے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنا اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی ہڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کےخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزارت نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جبکہ 30 ہزار عازمین نے اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست حج پیکجز بک کروالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر آگئی

وزارت کا کہنا ہے کہ اس ابتدائی مرحلے میں ویزوں کا اجرا حج کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے جس سے انتظامات کو مزید منظم بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری طرف وزارت مذہبی امور نے حج عازمین کو8فروی تک بائیومیٹرک مکمل کرنے کی بھی ڈیڈلائن دیدی ہےاور عازمین کو ہدایت کی گئی ہے جن کا فنگر کا ایشو ہو وہ عاشیر سنٹر میں رجوع کریں۔

Scroll to Top