جدہ (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی وزارتِ حج و عمرہ حکام کے مطابق حج 2026 کیلئے ویزوں کے اجرا کا آغاز 8 فروری سے کیا جائے گا۔
وزارت کے مطابق ویزوں کے اجرا کا یہ عمل معمول سے پہلے شروع کیا گیا جس کا مقصد حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنا اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹورنامنٹ کا اعلان
وزارت نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لئے گئے ہیں
مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ حکام کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین کی رجسٹریشن ہو چکی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا ،شوکاز نوٹس کا فیصلہ
جبکہ 30 ہزار عازمین نے اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست حج پیکجز بک کروالئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ اس ابتدائی مرحلے میں ویزوں کا اجرا حج کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان تیار،ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل عاصم منیر
جس سے انتظامات کو مزید منظم بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے، 30 ہزار عازمین کی بکنگ ان کے ملکوں سے براہ راست کی گئی ہے۔
مشاعر مقدسہ میں بیرونِ مملکت سے آنے والے عازمین کے لیے 485 کمیپ مخصوص کیے گئے ہیں جبکہ 73 حج خدمات کے اداروں کے ساتھ بنیادی معاہدے بھی کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے اس سال حج ویزوں کے اجرا کا اعلان تقریبا 4 ماہ قبل کیا گیا ہے جس کا مقصد حج آپریشن کو سادہ اور آسان بنانا ہے تاکہ عازمین کو حج خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔




