کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی کو براہِ راست معاہدے کے تحت اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معین علی کو 6.44 کروڑ روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، معین علی اپنی جارحانہ بیٹنگ، مؤثر آف اسپن بولنگ اور وسیع تجربے کی بدولت کسی بھی ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بڑا فیصلہ، پی ایس ایل 11 کے میچز بھارت میں نشر نہیں ہوں گے
انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے معین علی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ مختلف بین الاقوامی لیگز میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
کراچی کنگز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معین علی کی شمولیت سے ٹیم کے مڈل آرڈر کو مزید مضبوطی ملے گی اور آل راؤنڈ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے پی ایس ایل میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے کی امید ہے۔
یاد رہے کہ معین علی کا تعلق میرپور آزادکشمیر سے ہے اور وہ عرصہ تک انگلش ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ نے آسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11کیلئے ریٹینشن کااعلان،بڑی تبدیلی، اہم کھلاڑی فرنچائزز سے ریلیز
سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو میں پوسٹ کرکے اسٹیو اسمتھ سے معاہدے کا اعلان کیا۔ آسٹریلوی بیٹر کو ڈائریکٹ سائن کیا گیا ہے۔




