ملزمان گرفتار

چڑہوئی ،فریاد بٹ قتل کیس کے ملزمان و سہولت کار گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

چڑہوئی کے نواحی علاقے براٹلہ میں قتل ہونیوالے فریاد بٹ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے مقتول کی اہلیہ،مرکزی ملزم سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فریاد کے بھائی اور کزن کی خودکشی کا معاملہ جوں کا توں ہے۔

ذرائع کے مطابق چڑہوئی پولیس نے قتل کا مرکزی ملزم وقار یونس جو دبئی میں مقیم تھا کو وہاں سے واپس لا کر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قاری شکور، مقتول فریاد بٹ کی اہلیہ اور دیگر سہولت کار بھی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چڑہوئی، دو ماہ میں ایک ہی خاندان میں تیسری ہلاکت، نوجوان نے خودکشی کر لی

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم وقار مقتول فریاد بٹ کی اہلیہ کے ساتھ ناجائز تھے جس کی بنا پر اس نے فریاد بٹ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ وقار دبئی سے پاکستان آیا اور قاری شکور سمیت دیگر افراد کو ساتھ ملا کر قتل کا منصوبہ تیار کیا۔

منصوبے کے تحت مقتول کو گاڑی بکنگ کے بہانے بلایا گیا، مبینہ طور پر بے ہوشی کی دوا دی گئی اور بعد ازاں سانس بند کر کے قتل کیا گیا۔

لاش کو اس انداز میں ٹھکانے لگایا گیا کہ موت طبی یا ہارٹ اٹیک معلوم ہو۔ واردات کے اگلے روز مرکزی ملزم وقار دوبارہ دبئی چلا گیاجبکہ قاری شکور سوات اور لاہور کے مختلف علاقوں میں روپوش رہاجسے پولیس نے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

فریاد بٹ کے قتل کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تھی جبکہ فریاد بٹ کے ایک کزن نے کچھ عرصے بعد خودکشی کرلی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ اس نے گاڑی سے پانی کی بوتل کو ہاتھ لگایا جس پر اسے ڈرایا گیا تو اس نے خودکشی کرلی۔

دو روز قبل فریاد بٹ کے بھائی عتیق نے بھی خودکشی کر لی تھی جس کے والد کی آہ وبکا کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ، نوجوان کی خودکشی کےبعد اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور معاملہ سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش کی اور دو دنوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھمبر میں دلخراش واقعہ،ماں نے دوست کیساتھ مل کر اپنے 3 بچوں کو قتل کر دیا

فریاد کے کزن اور بھائی نے خودکشی کیوں کی ، یہ معاملہ جوں کا توں ہے لیکن واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Scroll to Top