فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، متعدد کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فالسہ پاپ ، سالڈز ے سنیک ور میاں جی بریانی کی مصنوعات کی اندرونِ آزاد کشمیر فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے مذکورہ کمپنیوں کی مصنوعات کے نمونہ جات حاصل کر کے باقاعدہ لیبارٹری تجزیہ کروایا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کے قریب ایک اور مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،ایمرجنسی نافذ

جس کے بعد لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں کمپنی کی بذیل مصنوعات کو غیر تسلی بخش اور غیر معیاری (سب سٹینڈرڈ) قرار دیا گیا ہے

جس پر آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 24 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان مصنوعات کی آزاد کشمیر بھر میں تیاری، ترسیل اور فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:یونیورسٹی کے طلباء وطالبات انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

فوڈ اتھارٹی حکام نے تمام فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کی مصنوعات کو مارکیٹوں سے فوری طور پر ہٹا کر ضبط کیا جائے

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ڈاکٹر بھی سڑکوں پرآگئے، اوپی ڈیز بند، مریض پریشان

خلاف ورزی کے مرتکب فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Scroll to Top