عباسپور، کمسن بچوں پرتشددکرنیوالا ٹیچر معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل

عباسپور(کشمیر ڈیجیٹل)عباسپور کے علاقے چفاڑ غربی میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کے دو کمسن طالب علموں کو درندہ صفت سرکاری استاد نے مار مار کر ادھ مووا کر دیا۔۔

سوشل میڈیا پر واقعہ وائرل ہونے کے بعد مذکورہ ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تشدد کرنیوالے ٹیچر کو فوری طور معطل کردیا

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آزادکشمیر کون؟تنویر الیاس،تسنیم اسلم، چوہدری یٰسین،سردار عتیق خان کے درمیان جوڑ پڑ گیا

محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے پرتشدد واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جو تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صرف 10 ہزار روپے ماہانہ میں ہونڈا CG 125 حاصل کرنے کا موقع

دوسری طرف مذکورہ ٹیچر قمر نے ایڈیشنل سیشن جج عباس پور سے عبوری ضمانت کروا لی۔

اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر مردانہ نے معلم القرآن محمد قمر حفیظ بوائز پرائمری سکول غربی چفاڑ کو کلاس سوئم کے طالبعلم زونیب اعظم کو جسمانی سزا دینے کی پاداش میں فوری طور پر ملازمت سے معطل کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی کفیل کی پاکستانی ڈرائیور سے مثالی دوستی، مدینہ میں جذباتی ملاقات کی داستان

محکمہ تعلیم حکام نے تشددواقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جس کے چیئرمین سردار ظریف خان پر نسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری کالج کھڑک راولا کوٹ ہونگے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہر مضمون ایاز احمد شیر از سیکرٹری جبکہ نگران دفتر ڈی او آفس ممبر ہونگے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ کے لیے فل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپس کا اعلان

کمیٹی اندر 03 ایام جملہ معاملات کی مکمل چھان بین کر کے حتمی رپورٹ دفتر ہذا میں پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

Scroll to Top