اسلام آباد: بلوچستان میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھیں، جس کے دوران تین دن میں مجموعی طور پر 177 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ رات کی فالو اپ کارروائیوں میں مزید 22 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف محاصرہ سخت کر دیا ہے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک
ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں ہونے والے آپریشنز میں اب تک کم از کم 177 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں اور کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز، بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس، دہشت گرد نیٹ ورک کو مکمل طور پر ناکام بنانے کے لیے مختلف مقامات پر آپریشنز کر رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم مزید تفصیلات کی تصدیق جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 6 خوارج دہشتگرد ہلاک
یہ کارروائیاں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے، دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔




