نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک

نوشکی : بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑا اور فیصلہ کن آپریشن کرتے ہوئے ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران نوشکی شہر اور گردونواح میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جن میں دہشتگردوں کی موجودگی اور ان کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اطلاعات موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے منظم حکمت عملی کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی اور انہیں فرار کا کوئی موقع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 6 خوارج دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ، بڑا نقصان ٹال دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی اور اس کے نواحی علاقوں میں دہشتگردوں کی متعدد پناہ گاہیں موجود تھیں، جہاں سے وہ سیکیورٹی فورسز اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بروقت کارروائی کے باعث ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے اور ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ فورسز نے مختلف مقامات پر مرحلہ وار پیش قدمی کی اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں متعدددہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کا 12 مقامات پر مکمل کنٹرول

موپنگ آپریشن جاری، مکمل کلیئرنس تک کارروائیاں جاری رہیں گی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نوشکی کے مختلف مقامات پر موپنگ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران علاقے کو مرحلہ وار کلیئر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔

آپریشن کے دوران شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس مقامات پر نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسی کارروائی کے تسلسل میں فتنہ الہندستان کے چار مزید خوارج کو نوشکی میں آج صبح جہنم واصل کیا گیا- نوشکی میں خوارج کچھ جگہوں میں گیدڑوں کی طرح چھپے ہوئے ہیں ، جنہیں ایف سی ڈھونڈ ڈھونڈ کر جہنم واصل کر رہی ہے ۔ ہندستان سن لو! اگر آپ نے پاکستان کا امن خراب کرنے کی کوششں کی تو آپ کا حال ان سے بھی برا ہو گا۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

Scroll to Top