بابر اعظم

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

انہوں نے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا بین الاقوامی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز اسکور کیے ۔

اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 39ویں نصف سنچری مکمل کی جو اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں ۔

31 سالہ بابر اعظم نے یہ ریکارڈ اپنے 139ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں قائم کیا ۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کے پاس تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانا میرا سب سے بڑا خواب ہے : بابر اعظم

جنہوں نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں ۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں ۔

نصف سنچریوں کی فہرست میں سابق بھارتی کپتان روہت شرما 37 نصف سنچریوں کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 31 نصف سنچریوں کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر 29 نصف سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر فائز ہیں ۔

بابر اعظم نہ صرف نصف سنچریوں کے معاملے میں سب سے آگے ہیں بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا کارنامہ،ٹی 20انٹرنیشنل میں بڑا ریکارڈ بنا لیا

انہوں نے 139 اننگز میں 39.51 کی شاندار اوسط سے 4 ہزار 505 رنز اسکور کر رکھے ہیں  جو ان کی تسلسل اور کلاس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Scroll to Top