زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے گئے سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی، جس کے نتیجے میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی بیٹنگ لائن نے پوری کوشش کے باوجود پاکستان کے بولرز کو اپنے اُوپر حاوی نہیں ہونے دیا ۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 252 رنز بنائے۔ ویدانت تریویدی نے اپنی شاندار بیٹنگ سے ٹیم کے لیے 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔
اس کے علاوہ دیگر بیٹسمینوں نے بھی مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے بھارت نے پاکستان کے سامنے ایک مضبوط ہدف رکھا ۔
پاکستانی بولرز میں عبدالسبحان نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد صیام نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرنے کا فیصلہ ،بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان
علی رضا، مومن قمر، احمد حسین اور علی حسین بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے بھارت کی اننگز میں سنجیدہ کردار ادا کیا ۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن 253 رنز کے تعاقب میں کمزور ثابت ہوئی اور 194 رنز پرٹیم آل آؤٹ ہو گئی ۔ عثمان خان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے اور کچھ حد تک میچ میں جان ڈالی ۔
حمزہ ظہور 42 اور فرحان یوسف 38 رنز کیساتھ سپورٹ فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ تاہم مجموعی طور پر پاکستانی بیٹرز بھارتی باؤلنگ کے دباؤ کا مقابلہ نہیں کر سکے اور ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔
اس میچ کے نتیجے میں بھارت نے 58 رنز سے فتح حاصل کی اور سپر سکس مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ۔ پاکستان کیلئے یہ شکست نہ صرف ایک اہم میچ میں ناکامی تھی بلکہ اس کیساتھ ہی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیا
نوجوان کھلاڑیوں کو اگلے ایونٹس کے لیے تجربہ ضرور ملا لیکن بھارت کے خلاف یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لیے یادگار ثابت نہ ہو سکا ۔




