صدر ریاست کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ اسٹڈیم لایا جائے گا ،آرمی توپوں کی سلامی ہوگی

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کی نماز جنازہ آج اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ جسد خاکی دوپہر 2:45 بجے اسٹیڈیم پہنچ جائے گا جہاں اسے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ لایا جائے گا۔

نماز جنازہ کی تقریب میں پاک فوج کا دستہ سلامی پیش کرے گا جبکہ آرمی توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد تعزیتی ریفرنس کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر بیرسٹر سلطان محمود کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین ، تین روزہ سوگ کا اعلان

نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ ہر پہلو کو باقاعدہ اور باوقار طریقے سے انجام دیا جا سکے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارے نمائندے آصف اقبال رپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گزشتہ روز71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں چچیاں میرپور میں سہ پہر ادا کی جائے گی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 1996 میں آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم اور 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے، جبکہ وہ میرپور سے آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن کے طور پر نو بار منتخب ہوئے۔ ان کا انتقال کشمیری عوام کی مسلسل جدوجہد کے لیے قوم کے پختہ عزم کو دہرانے والے کشمیری یکجہتی دن سے چند روز قبل ہوا۔

Scroll to Top