غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات فروری کے پہلے چاند کا خوبصورت نظارہ کیا جا سکے گا، جسے ‘سنو مون’ کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاند یکم فروری بروز اتوار شام 5:09 بجے اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہوگا۔ یہ چاند غروب آفتاب کے قریب مشرقی افق پر کم ہوتے ہوئے پوری طرح دکھائی دے گا اور اس دوران اس کا رنگ نارنجی نظر آئے گا۔
یہ بھی پرھیں: سالِ نو کا پہلاسپر مون آج رات آسمان پردکھائی دے گا!
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے بھی اس سلسلے میں اطلاع دی گئی ہے کہ یہ چاند 31 فروری کی رات سے شروع ہو کر 2 فروری تک دیکھا جا سکے گا۔ ناسا کے مطابق یہ چاند شمالی امریکا میں فروری کے مہینے میں پڑنے والی شدید برفباری کی وجہ سے ‘سنو مون’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ قبائل اس چاند کو مختلف ناموں سے بھی پکارا کرتے ہیں جن میں سلیٹ مون، ونڈ مون اور کرو مون شامل ہیں۔ ‘سنو مون’ کا یہ نظارہ آسمان کے شوقین افراد کے لیے ایک نادر موقع فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: سال 2026 : پہلا سپر مون 4 جنوری کی شب کو دیکھا جائےگا
اس خوبصورت قدرتی منظر کو دیکھنے کے لیے شام کے وقت باہر نکلنا بہترین وقت ہوگا تاکہ مشرقی افق پر چمکتا ہوا نارنجی رنگ نظر آئے اور لوگوں کو فلائیٹ آسمانی حسن کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے۔




