محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مخصوص علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جہاں بارش اور ہلکی برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 6 خوارج دہشتگرد ہلاک
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، کوہستان اور کالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سوات، کرم اور وزیرستان میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شمالی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر :یکم سے 3 فروری تک بارش اور برفباری، ایڈوائزی جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق،مظفرآباد میں 6، اسلام آباد میں 9، لاہور میں 11، کراچی میں 18، پشاور میں 8، کوئٹہ میں 2، مری میں 0 اور گلگت میں 3 اور ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔




