بھارت

گرین شرٹس بمقابلہ بھارت ،سیمی فائنل کا فیصلہ کن معرکہ آج

کراچی: پاکستان انڈر 19 ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم مقابلے کیلئےمکمل طور پر تیار دکھائی دیتی ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک بڑی کامیابی درکار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ گروپ 2 سے ابھی ایک نشست باقی ہے ۔ اگر بھارت آج پاکستان کو کسی بھی مارجن سے شکست دیتا ہے تو وہ براہِ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا ۔

دوسری جانب پاکستان کے لیے صرف جیت کافی نہیں ہوگی۔ گرین شرٹس کے اس وقت 4 پوائنٹس ہیں اور ان کا رن ریٹ بھی خاصا کم ہے، جبکہ بھارت 6 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔ اس لیے پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بھارت کو بھاری مارجن سے شکست دینا ہوگی تاکہ نہ صرف پوائنٹس برابر ہو سکیں بلکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی سبقت حاصل کی جا سکے ۔

اگر پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی ہے تو اسے کم از کم 105 رنز کے فرق سے فتح حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ تاہم اگر ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترنا پڑا تو اسے انتہائی تیز رفتاری سے رنز مکمل کرنا ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر ہدف 251 رنز ہوا تو پاکستان کو 29.4 اوورز یا اس سے کم میں ہدف حاصل کرنا ہوگا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی اور کھلاڑیوں کی تنظیم میں شدید اختلافات

ٹیم مینجمنٹ اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ کھلاڑی اس بڑے امتحان میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ اہم میچ سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم نے گزشتہ روز کوئنز اسپورٹس کلب، ہرارے میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ مدمقابل آ چکی ہیں، جہاں دونوں نے 5،5 میچز جیت رکھے ہیں۔ تاہم حالیہ پانچ مقابلوں میں پاکستان انڈر 19 نے بھارت کے خلاف چار فتوحات حاصل کی ہیں ۔

قومی ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاری شاندار رہی ہے، نیٹس میں بھرپور پریکٹس کی گئی اور کھلاڑیوں نے گزشتہ میچز میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھا ہے ۔ ان کے مطابق ٹیم کا مورال بلند ہے اور تمام کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ کےآئیکونک پرفارمنسز کا اعلان، شاہد آفریدی بھی شامل

باصلاحیت بیٹر سمیر منہاس نے کہا کہ حال ہی میں ٹیم نے ایک مشکل پچ پر سیناریو بیسڈ میچ کھیلا، جس سے دباؤ میں کھیلنے کا قیمتی تجربہ حاصل ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی گراؤنڈ پر پریکٹس کی گئی جہاں میچ ہونا ہے، ٹیم کا ماحول مثبت ہے اور کھلاڑی اچھی فارم کو برقرار رکھنےکیلئے پُراُمید ہیں ۔

Scroll to Top