امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں سے پوشیدہ رکھتا ہے: صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو آگاہ نہیں کرتا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران سے متعلق معاملات میں امریکا کی حکمتِ عملی خفیہ رہتی ہے اور اسے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا۔

امریکی صدر نے یہ بات ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور امریکا کی خواہش ہے کہ ان مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچایا جائے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اس مرحلے پر بات چیت کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ مذاکرات کے ذریعے کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، خاتون کی مصروف سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ یہی ہے کہ ایران مذاکرات کرے اور اس کے بعد امریکا جائزہ لے گا کہ آگے کیا کیا جا سکتا ہے، جبکہ اگر بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو پھر یہ دیکھا جائے گا کہ حالات کس سمت جاتے ہیں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر فوجی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

حالیہ مذاکرات پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دوبارہ اس بات پر زور دیا کہ ایران کے معاملے پر امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا۔ ان کے مطابق یہ امریکا کا داخلی فیصلہ ہے کہ وہ اپنی حکمت عملی کس حد تک ظاہر کرے۔

مزید پڑھیں: گرین شرٹس بمقابلہ بھارت ،سیمی فائنل کا فیصلہ کن معرکہ آج

ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایرانی حکام ڈیل کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، جبکہ ڈیڈ لائن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صرف وہی جانتے ہیں کہ کوئی آخری تاریخ موجود ہے یا نہیں۔

Scroll to Top