ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی گوادر یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں حالات حاضرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مفصل گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
اجلاس میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، معلوماتی غلط فہمیوں اور مس انفارمیشن کے اثرات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو مکمل آگاہی فراہم کی اور انہیں بتایا کہ کس طرح ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جعلی خبروں سے بچا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی کے طلباء نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے، اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ہمارے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا۔ طلباء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شواہد کے ساتھ مس انفارمیشن کا تدارک کیا، جس کے باعث یہ ملاقات نہایت معلوماتی اور تعلیمی تجربے سے بھرپور رہی۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں خصوصی نشست
طلباء نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس ملاقات سے ہمارے نظریات میں وضاحت پیدا ہوئی اور ریاست کے دفاع کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔




