کانگو میں کالٹن کی کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک

کینشا، کانگو:وسطی افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے ربایا میں بدھ کے روز ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جب کالٹن کی کان بیٹھ گئی اور 200 سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

رپورٹس کے مطابق کان کے بیٹھنے کا واقعہ باغی گروپ کے زیر اثر علاقے میں پیش آیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان کے اندر موجود افراد دب گئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کم از کم 20 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی مراکز میں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف یورپی یونین نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

ربایا صوبے کے حکام نے بتایا کہ بارشوں کے سیزن کے دوران زمین نرم ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ صوبہ ربایا دنیا کے کالٹن کی پیداوار کا 15 فیصد فراہم کرتا ہے، جو موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایروسپیس اور ٹربائنز کی تیاری میں استعمال ہونے والی قیمتی ٹینٹالم دھات تیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور مغربی موسمی سسٹم ملک میں داخل، شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

Scroll to Top