عمران خان کی پمز منتقلی وآپریشن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اہم بیان آگیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز منتقلی اور آنکھ کے آپریشن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹرپاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) کا بیان سامنے آ گیا ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت پر پمزکے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پی ٹی آئی آزادکشمیرقیوم نیازی نے سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی

سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی اوراڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مکمل رضامندی سے علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا،عمران خان کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو جھٹکا،عمرایوب ،شبلی فراز سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے تصدیق کی تھی کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کرکے آپریشن کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے معاملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ان کا خاندان اور پارٹی تشویش میں مبتلا ہے، ان سے فوری ملاقات کرائی جائے۔

Scroll to Top