پاکستانیوں کےلیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت کی جانب سے تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکیج لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی سامنے آگیا ہے۔
وفاقی حکومت اس بار رمضان میں 110 ارب روپے سے زائد کا ریلیف پیکیج دےگی، رواں سال رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ شہریوں کو سہولتیں دی جائیں گی، وزیراعظم نےرمضان میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان پیکیج :حکومت کا مستحقین کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان
ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں کورمضان ریلیف پیکیج میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے، وفاق کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 30 ارب روپے سے زائد مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پنجاب نے رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 45 ارب روپے مختص کیے ہیں، سندھ کی حکومت بھی رمضان ریلیف کے لیے 25 ارب روپے مختص کرنے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کےپی حکومت بھی 10 سے 13 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر ورکنگ کررہی ہے، وفاق کی جانب سے گزشتہ رمضان ریلیف پیکج میں 20 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔
وزارت خزانہ، وزارت صنعت، وزارت تخفیف غربت کی رمضان ریلیف پر ہنگامی ورکنگ جاری ہے، درآمد چینی بھی ریلیف پیکیج کے تحت رمضان بازاروں میں رعایتی نرخ پر ملےگی۔
رمضان ریلیف پیکیج کیلئے ایس ایم ایس سروس 8070 پر رجسٹریشن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں 7 کیش لیس رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ
ذرائع نے مزید بتایا کہ رمضان ریلیف پیکیج کیلئے بی آئی ایس پی کے ڈیٹا سے بھی مدد لی جائےگی، وزیراعظم نے بی آئی ایس پی سے ہٹ کر بھی مستحقین کو رمضان پیکیج میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔




