دھیرکوٹ، شارٹ سرکٹ کے باعث10سے زائد دکانیں خاکستر

آزادکشمیر کے ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ میں رات گئے  لگنے والی آگ سے 10سے زائد دکانیں جل کر خاکسترہو گئی ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی اور لمحوں میں پھیل گئی جس سے نیلابٹ روڈپر واقع 10سے زائد دکانیں جل کر راکھ بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق دکانوں میں لاکھوں کا سامان تھا جس میں سے کچھ بھی نہیں بچایا جا سکااور سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کب بنا، زمین کس نے دی، تحقیقات میں چونکا دینے والے انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر عیص بیگ، ڈی ایس پی راجہ انصر سجاد اور دیگر انتظامی عملہ کیساتھ موقع پر پہنچے لیکن آگ کنٹرول نہیں کی جاسکی ، بازار میں فائر بریگیڈ کی سہولت موجود نہیں تھے۔

مقامی لوگوں نے بھی انتھک کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہ پایا جا سکاجبکہ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث اس سے قبل بھی کئی مکان خاکستر ہوچکے ہیں لیکن یہاں فائر بریگیڈ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

Scroll to Top