اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال لے جانے کی خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اس معاملے پر سنسنی پھیلانے کے بجائے انتظار کیا جائے ،حکومت تصدیق یا تردید کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی صحت خراب، بتائے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا، اپوزیشن کا اظہار تشویش
انہوں نے کہا اگر یہ خبر درست ثابت ہوگئی تو یہ اس بات کی تصدیق ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو صحت کی جو بھی سہولتیں دینی ہیں وہ دی جارہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، انہیں باقی تمام قیدیوں سے زیادہ اور بہتر سہولیات دی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اڈیالہ جیل کے باہر تھیٹر لگانے کے سوا کوئی کام نہیں رہ گیا، نہیں لگتا کہ جیل حکام ملاقات کی اجازت دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ایک خبر آئی ہےکہ عمران خان کو ہسپتال لایا گیا اور پھر جیل لےگئے لیکن یہ نہیں بتایا جا رہا کہ عمران خان کو کس بیماری کی وجہ سےاسپتال لایا گیا۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ریورس میں چلا گیا ہے، مجھے بانی کی آنکھ میں انفیکشن کی بات میڈیا سے پتہ چلی ہے اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو یہ تشویش کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا،عمرایوب ،شبلی فراز سیاسی کمیٹی سے مستعفی ہوگئے
جب ملاقاتیں ہوں گی تو سیاست ہوگی پھر مختلف باتیں بھی جنم لیں گی، فیملی کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، پورا سسٹم جب ساکت ہو جائے عدلیہ کام نہ کرے تو عوام باہر نکلے گی، یہ وہ ملک نہیں جس کی لوگوں نے خواہش کی تھی۔




