سردار یوسف

ارکان پارلیمنٹ کو فری حج کرانے کی تجویزہے نہ کسی کا کوٹہ،سردار محمد یوسف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوجوانوں کو 3 لاکھ تک بلاسود قرضہ دینے کا اعلان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ طبی بنیادوں پر یا ہارڈ شپ کوٹہ میں کامیاب نہ ہونے والے عازمین حج کو پوری رقم کی واپسی یقینی بنائیں گے

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کاعوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان

حج کیلئے کسی کا کوٹہ ہے نہ ہی اراکین پارلیمنٹ کو فری حج کرانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔وفاقی وزیر نے 2025ء کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کابینہ اجلاس،حویلی دانش سکول کیلئے اراضی سمیت اہم منصوبےمنظور

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وزارت نے حج و عمرہ کے شعبے میں ریکارڈ ساز اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر پیرعلی رضا بخاری کا یونین کونسل بھیڈی عوام کو درپیش مسائل پرتشویش کااظہار

انہوں نے کہا کہ حج 2025 کے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت نے پاکستان کو ’’ایکسیلنس ایوارڈ‘‘ سے نوازا

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت خراب، بتائے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا، اپوزیشن کا اظہار تشویش

حجاج کی سہولت کیلئے حج 2025 کے دوران مجموعی طور پر 3.5 ارب ری فنڈ کئے گئے جس سے فی حاجی 12 ہزار سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی بچت ہوئی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں آرہی تھیں کہ وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے وفود کو فری حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے قانون منظور کرلیا ہے ۔

Scroll to Top