مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد کے نواحی علاقے گوجرہ میں مشتعل افراد کا محکمہ برقیات ملازمین پر حملہ کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جھوٹے مقدمے میں یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارتی تیاریاں، آج اہم سماعت
ذرائع کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے گوجرہ میں مظاہرین نے مین لائن پر کام کے دوران محکمہ برقیات کے ملازمین کو زدوکوب کیا اور یرغمال بنالیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:9فٹ ریکارڈ برفباری،یونین کونسل بھیڈی برف میں ڈوب گئی
گوجرہ میں خادم شاہ ٹرانسفارمر پر کام کے دوران مشتعل افراد نے ایس ڈی او برقیات اور لائن سپریڈننٹ پر حملہ کر دیا اور انہیں زردوکوب کیاگیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا ہائبرڈ اقساط پر متعارف کرا دی
بعد ازاںمشتعل افراد نے برقیات عملے کو یرغمال بنا کر گھر میں محصور کردیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی، ایکسین برقیات نے ڈی سی مظفرآباد سے رابطہ کر کے فوری طور پر پولیس کو طلب کرلی اور عملے کو بحفاظت نکال لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں 5G سروس کا آغاز، ڈیجیٹل انقلاب کی نئی راہیں کھلیں گی
ایکسین برقیات چوہدری حبیب بھی موقع پر پہنچ گئے۔ایس ای برقیات اور ایکسین برقیات کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست تھانہ صدر مظفرآباد میں دے دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی بائیک پر 24 ماہ کی آسان قسطوں کا منفرد منصوبہ سامنے آ گیا
پولیس کی جانب سے تاحال ایف آئی آر درج نہ کی جاسکی جس کے بعد افسران کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ملازمین کو کام سے روک دیا گیا۔
دوسری جانب مشتعل افراد کے حملے کے بعد برقیات ملازمین کا احتجاج کا اعلان ، ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے حملہ آور ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا




