سردار عتیق ، عرفان اشرف

ڈاکٹرعرفان اشرف ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی رابطہ کمیٹی متحرک۔ سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عرفان اشرف اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ہوگئے۔

آئندہ دنوں میں مسلم کانفرنس کی رابطہ کمیٹیاں مزید فعال کردار ادا کریں گی جس سے جماعت کی قوت میں واضح اضافہ ہو گا۔

گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسلم کانفرنس کی اعلی قیادت کی موجودگی میں سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عرفان اشرف نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کا کانسٹیبل بھرتی کیلئے میڈیکل رولز پرنظرثانی کرنے کا حکم

مسلم کانفرنس کے عہدیداران کی طرف سے ڈاکٹر عرفان اشرف کی جماعت میں شمولیت کو سراہا گیا اور نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔

صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان

اللہ کے فضل سے مسلم کانفرنس آج بھی ریاست کی مضبوط نظریاتی قوت ہے پارلیمانی کمی بیشی بھی دور کریں گے۔

ہم نے سینئر جماعتی رہنماوں پر مشتمل مرکزی اور ڈویژنل رابطہ کمیٹیاں بنا دی ہیں جو دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکیج :حکومت کا مستحقین کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان

پریس کانفرنس سے سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عمران اشرف نے کہا کہ میں سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت سے متاثر ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہا ہوں۔

پاکستان کے ساتھ ان کی استقامت اور کمٹمنٹ نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ انتہائی مشکل حالات میں انھوں نے آزادکشمیر میں پاکستان کے پرچم کو سربلند کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں زیادہ لمبے چوڑے دعوؤں کا قائل نہیں اتنا ضرور کہوں گا کہ آئندہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کے بغیر نہ کوئی حکومت بنے گی اور نہ چلے گی۔

انھوں نے کہا کہ نوجوان مسلم کانفرنس کے ساتھ جڑ جائیں اس میں آپ کا مستقبل ہے۔

Scroll to Top