وزیر اعظم

آزادکشمیر وگلگت بلتستان میں جیم سٹون سینٹرز قائم کئے جائیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان وآزادکشمیر میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے آزادکشمیر کے عوام کو آسان خدمت مرکز کی خوشخبری سنادی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔

انہوں نےآزاد کشمیر ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی شہرت کے حامل متعلقہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور اسلام آباد جیم سٹون سینٹر کو اگست 2027ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے پالیسی فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کرنے اور جیم سٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تمام صوبوں ،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو جیم سٹون انڈسٹری کی ترویج کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نئی منظور شدہ جیم سٹون پالیسی پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد میں جیم سٹون سینٹر کے قیام کے حوالےسے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈرو، قیمتی پتھروں اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بہت پوٹینشل ہے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اسلام آباد جیم سٹون سینٹر میں بین الاقوامی معیار کی ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن ،انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر بھی موجود ہوں گے ۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جیم سٹون کے حوالے سے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Scroll to Top