مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری،سام سنگ پہلی پوزیشن پربرقرار

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)سال 2026 کے چوتھے ہفتے سام سنگ کا مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری کردہ تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی پہلے، شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو+ فائیو جی دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرج بل نہیں مانتے،غصہ آیا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کروں گا،حافظ حمداللہ

شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو چوتھی، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 فائیو جی چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں، انفنکس نوٹ ایج فائیو جی آٹھویں، سام سنگ گلیکسی اے 17 نویں اور آنر میجک 8 پرو ایئر فائیو جی (نئی انٹری) دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کمیٹی اجلاس، بیورو کریسی اور ججز کی دہری شہریت ختم کرنے کا عندیہ

گزشتہ سال کی فہرست میں  شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی 17 پرو میکس دوسرے اور سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے نمبر پر رہے ۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹی پوزیشن پر رہی

مزید یہ بھی پڑھیں:ملوٹ:شوکت محمود سپرد خاک ، مرنے کے بعد کی ویڈیو وائرل،ملوٹ بیس بگلہ روڈ تاحال غیرفعال

جبکہ ویوو آئی کیو او او 15 فائیو جی (نئی انٹری) ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ آٹھویں پوزیشن پر ویوو ایکس 300 پرو رہا ۔

آنر میجک 8 پرو نویں اور ریئل می جی ٹی 8 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Scroll to Top