ملاقات

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے مسعود خان کی کشمیر ہاؤس میں ملاقات

فارورڈ کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)آزاد ریاست جموں و کشمیر کے راجہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق صدر سردا رمحمد مسعود خان نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو بین الاقواامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے ، حریت کانفرنس کے ساتھ مشاورت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آپ کا عالمی اُمور پر وسیع تجربہ ہے اور آپ نہ صرف آزادجموں و کشمیر بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آپ کے تجربات اور بصیرت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ حویلی،درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے مربوط اور منظم سفارتی حکمت عملی
ناگزیر ہے ۔

سردار محمد مسعود خان نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد ایک منصفانہ اور جائز جدوجہد ہے ، جس سے دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کہوٹہ آمد،استقبال میں پھولوں کی بارش

انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو متحد اور مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے آزادکشمیر کی موجودہ حکومت کی مسئلہ کشمیر کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شدید برفباری کے بعد آزاد کشمیر کی مختلف سڑکیں بحال کر دیں ، محکمہ شاہرات

Scroll to Top