پنجگور کے علاقے پروم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کا مطلوب دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے انتہائی مطلوب دہشتگرد فاروق کو اس کے ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے کی گئی، جس کے دوران دہشتگردوں کے خلاف مؤثر اور بروقت ایکشن لیا گیا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

Scroll to Top