حلقہ ایل اے 6 سماہنی کا سیاسی ماحول شدت اختیار کر گیا ہے۔ وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کو چھوڑ کر درجنوں افراد ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد خان، چوہدری محمد رزاق اور دیگر رہنماؤں نے شامل ہونے والے افراد کو مالا پہنوا کر خوش آمدید کہا۔ چوہدری محمد رزاق کی قیادت میں یہ شمولیت سیاسی حلقوں میں اہم قرار دی جا رہی ہے اور حلقے کی سیاست میں اس کے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثاقب مجید کی ن لیگ میں شمولیت،سینئر سیاستدان راجہ عبدالقیوم بھی میدان میں کود پڑے
واضح رہے کہ مسلم کانفرنس کے رہنما ثاقب مجید راجا نے ابھی پچھلے مہینےمسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی جبکہ حلقہ کھاوڑہ میں سابق وزیر اور سینئر سیاستدان راجہ عبدالقیوم خان نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹکٹ صرف وہی افراد حاصل کریں گے جو پہلے دن سے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، نئے آنے والوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔ حلقہ کھاوڑہ کے امیدواروں میں راجہ عبدالقیوم خان، راجہ ابرار ایڈووکیٹ اور چوہدری شفقت ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر عبدالقیوم خان میدان میں اترتے ہیں تو یہ ثاقب مجید راجا کے لیے ٹکٹ حاصل کرنا اور کامیاب ہونا مشکل بنا سکتا ہے۔ کچھ مسلم لیگ کارکنوں کی طرف سے بھی ثاقب مجید راجا کو مخالفت کا سامنا ہے۔ شمولیت کے موقع پر تینوں سینئر رہنماؤں میں سے کسی کی غیر موجودگی نے خدشات بڑھا دیے ہیں کہ کھاوڑہ میں مسلم لیگ(ن) کے قیادت کے لیے فیصلہ آسان نہیں ہوگا۔




