اسٹامپ پیپرز

حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا

حکومت کی جانب سے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں غیر معمولی اضافے نے عوام، وکلاء اور سائلین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ای اسٹامپ پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ طلاق سے متعلق اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

اسی طرح بچوں کے نئے اسکولوں میں داخلے، ملازمت کے حصول اور دیگر سرکاری امور کے لیے درکار ڈومیسائل اسٹامپ پیپر کی فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے ۔

بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن کے لیے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 100 روپے کے بجائے 1000 روپے ہو گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں 7 کیش لیس رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ

پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ کے لیے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی قسم کے معاہدے کے لیے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 500 روپے کر دی گئی ہے ۔

مزید برآں پانچ لاکھ روپے تک کے معاہدے کے لیے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے، جبکہ پانچ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک کے معاہدے پر یہ فیس 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔

ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے معاہدوں کے لیے اسٹامپ پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1500 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ ای اسٹامپ کے حصول کے لیے سائل کے نام پر موبائل فون سم کی شرط بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا ایٹلس سی جی 125 اور سی ڈی 70 باضابطہ طور پر متعارف کروا دئیے گئے

عوامی حلقوں نے اس اقدام کو مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور بوجھ قرار دیتے ہوئے فوری طور پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Scroll to Top