ہونڈا ایٹلس

ہونڈا ایٹلس سی جی 125 اور سی ڈی 70 باضابطہ طور پر متعارف کروا دئیے گئے

پاکستان میں موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے، کیونکہ ایٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول موٹر سائیکلوں سی جی 125 اور سی ڈی 70 کے 2026 ماڈلز باضابطہ طور پر متعارف کروا دئیے ہیں ۔

ایٹلس ہونڈا کے مطابق، سی جی 125 (2026 ماڈل) کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگرچہ 2025 اور 2026 ماڈلز کے درمیان انجن یا مکینیکل خصوصیات میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی، لیکن نئی گرافکس، جدید ڈیزائن اور ظاہری بہتریوں نے موٹر سائیکل کو تازہ اور زیادہ پرکشش بنا دیا ہے ۔

سی جی 125 اپنی مضبوط باڈی، قابل اعتماد انجن اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے طویل عرصے سے پاکستانی سڑکوں پر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہے ۔ نئے ماڈل میں یورو 2 معیار کے مطابق تیار کردہ 4 اسٹروک ایئر کولڈ انجن نصب ہے، جو پائیداری اور کم ایندھن خرچ کے لیے جانا جاتا ہے۔ موٹر سائیکل میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش گیئر باکس دیا گیا ہے جو ہموار ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا موٹر سائیکلیں سود سے پاک اقساط پر دستیاب

سی جی 125 میں 9.2 لیٹر فیول ٹینک ہے جس میں 2 لیٹر ریزرو شامل ہے، اور اس کا اوسط فیول ایوریج تقریباً 45 کلومیٹر فی لیٹر ہے ۔ سسپنشن کی بات کریں تو فرنٹ میں ٹیلی اسکوپک فورک اور پچھلے حصے میں سوئنگ آرم سسپنشن موجود ہے، جو ناہموار سڑکوں پر بھی آرام دہ سواری یقینی بناتا ہے ۔ نئی پلین سیٹ اور پچھلے انڈیکیٹرز کی پوزیشن نے موٹر سائیکل کو جدید اور اسٹائلش شکل دی ہے ۔

ایٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 (2026 ماڈل) کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی ہے۔ یہ ماڈل اپنی شاندار مائلیج، مضبوطی اور کم خرچ مینٹیننس کی وجہ سے عام صارفین میں بے حد مقبول ہے ۔ نئے ماڈل میں 4 اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن نصب ہے، جس کیساتھ 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور کک اسٹارٹ سسٹم دیا گیا ہے، جو ہر موسم میں آسان اسٹارٹ کو یقینی بناتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈاموٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئے اہم خبر

سی ڈی 70 میں 8.5 لیٹر فیول ٹینک (1 لیٹر ریزرو کے ساتھ) موجود ہے، جبکہ مضبوط بیک بون فریم موٹر سائیکل کو بہتر توازن اور استحکام فراہم کرتا ہے۔ یہ ماڈل بلیو، ریڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے ۔

Scroll to Top