حنیف عباسی

وفاقی و زیرِ ریلوے حنیف عباسی کاراولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران راولپنڈی ٹائیگرز ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا بھی موجود تھے ۔

حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ٹائیگرز کو عالمی معیار کی ٹیم بنایا جا ئیگا اور نوجوانوں میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے لاہور قلندرز کی رہنمائی حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایاکہ وہ خود شروع سے لاہور قلندرز کے فین ہیں اور اس ٹیم کے قیام میں ان کی رہنمائی اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیرِ ریلوے نے واضح کیا کہ راولپنڈی ٹائیگرز میں صرف وہ نوجوان شامل ہوں گے جن کا ڈومیسائل راولپنڈی کا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو مستقبل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ دلانے کا پلان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا میں پاکستانی نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کا موقع دیں گے ، نیٹلی بیکر

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے نوجوانوں کو سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کی سہولت دی گئی ہے اور انہیں میرٹ کی بنیاد پر بڑے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ ٹرائلز کی تاریخیں 14 اور 15 فروری مقرر کی گئی ہیں، جس میں نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔

حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ لاہور قلندرز راولپنڈی ٹائیگرز کی رہنمائی کریں گے اور اسی طرز پر لڑکیوں کی ٹیم بھی بنانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی میں عالمی معیار کا اسکواش کورٹ بنایا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فوج کی نگاہیں ہدف اور انگلی ٹریگر پر ،اشارے کے منتظر ہیں، ایرانی چیف کا انتباہ

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ لاہور قلندرز نے پاکستانی ٹیلنٹ کو نکھارنے میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ کسی اور ادارے کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ راولپنڈی میں موجود کرکٹ گراؤنڈز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں ۔

Scroll to Top