نیٹلی بیکر

امریکا میں پاکستانی نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کا موقع دیں گے ، نیٹلی بیکر

امریکی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز نے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوان کرکٹرزکیلئے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے لاہور قلندرز کی شفاف اور منصفانہ ٹیلنٹ چناؤ کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم نے پاکستان کے ہر صوبے میں جا کر نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے ۔

اسلام آباد میں لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کی تقریب کے دوران ا نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکا نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو پہچاننے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر یقین رکھتا ہے اور لاہور قلندرز کے پروگرام اس جذبے کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ٹرائلز میں ویمن کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور جوش و خروش خوش آئند ہے اور یہ دنیا کیلئے پیغام ہے کہ خواتین کھیلوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھا سکتی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو بنگلہ دیش کا ساتھ دینا چاہیے تھا، سابق قومی کپتان راشد لطیف

امریکی قائم مقام ناظم الامور نے لاہور قلندرز کی شفاف اور پیشہ ورانہ ٹرائلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرتے ہیں اور امریکا اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا اس صدی کو اسپورٹس کے نام دے چکا ہے اور آنے والے وقت میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروانے کا دعویٰ بے بنیاد، حکومت نے گمراہ کن خبروں کا نوٹس لے لیا

نیٹلی اے بیکر نے آخر میں کہا کہ لاہور قلندرز کے اقدامات نہ صرف پاکستان میں کھیلوں کے معیار کو بلند کرتے ہیں بلکہ امریکی نوجوانوں کیلئے بھی موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کیساتھ کھیلوں میں تعلقات قائم کریں ۔دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان دوستانہ روابط مضبوط ہوں۔ اس تقریب میں موجود شرکاء نے لاہور قلندرز کے وژن اور اقدامات کو سراہا اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اس تعاون کو اہم قرار دیا ۔

Scroll to Top