دبئی (کشمیر ڈیجیٹل)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بشمول دبئی میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ، تبصرہ، یا مواد شیئر کرنے پر سخت قوانین نافذ کردی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان : بارش اور برفباری،61 افرادجاں بحق، 50 مکان تباہ
میڈیا رپورٹ کے مطابق توہین آمیز پوسٹ، کمنٹ، یا مواد (جیسے کسی فرد، ادارے، یا کمپنی کے خلاف توہین) پر 250,000 سے 500,000 درہم (یعنی 2.5 لاکھ سے 5 لاکھ درہم) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
دبئی پولیس نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کی توہین یا ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ایکشن ہوگا، جبکہ بعض کیسز میں 1 سال تک یا اس سے زیادہ قید بھی ہو سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری ،ہادی علی چٹھہ کو 17، 17 سال قید ،تفصیلی فیصلہ جاری
بعض صورتوں میں دونوں سزائیں (جرمانہ + قید) ایک ساتھ بھی دی جا سکتی ہیں۔ اگر مواد ری پوسٹ کیا جائے تو بھی یہی سزا لاگو ہوتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:متنازعہ ٹوئٹ کیس:ایمان زینب مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
دبئی پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے بار بار الرٹ جاری کیے ہیں کہ “سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے پہلے سوچیں”۔ 2025 اور 2026 میں بھی ایسی متعدد وارننگز سامنے آئیں، جہاں لوگوں کو 50,000 درہم تک سول جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہونڈا پاکستان نے سِوک 2026 فیس لفٹ کی تعارفی قیمتیں جاری کر دیں
رپورٹ کے مطابق یہ قانون نہ صرف پبلک پوسٹس بلکہ واٹس ایپ، پرائیویٹ چیٹس، یا ڈیلیٹ کی گئی پوسٹس پر بھی لاگو ہوتا ہے (اسکرین شاٹس ثبوت کے طور پر استعمال ہوسکتے ہیں)۔




