کابل برفباری

افغانستان : بارش اور برفباری،61 افرادجاں بحق، 50 مکان تباہ

افغانستان میں شدید بارش اور برفباری نے تباہی مچا دی ، چتھیں گرنے اور دیگر واقعات میں 61 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے پروان، وردک، جنوبی قندھار، شمالی جوزجان ، فاریاب اور وسطی بامیان سمیت دیگر علاقوں میں بدھ سے جاری بارش اور برفباری کے نتیجے میں 450 سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر،اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے خدشات کے باعث اہم شاہراہیں اور بین الصوبائی سڑکیں بند ہو چکی ہیں، لائیو اسٹاک کا بھی نقصان ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:متنازعہ ٹوئٹ کیس:ایمان زینب مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں ہفتے افغانستان کے مختلف حصوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایمان زینب مزاری کے ریاست مخالف ٹوئٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

افغان میڈیا کے مطابق برفباری کے باعث افغانستان کی اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ کابل کا شمالی افغانستان کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق سلانگ پاس میں 12 فٹ برف پڑی جہاں درجنوں گاڑیاں برف تلے دب گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی S25 اور S25 الٹرا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی

خوست اور پکتیہ صوبے کی رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔کابل، بامیان، ننگرہار، قندہار اور میدان وردک میں بھی شدید برفباری ہورہی ہے۔

Scroll to Top