پیکا کا پہلا سرکاری اورحتمی نتیجہ، وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا ایمان مزاری کی سزا پر ردعمل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالتی سزا ملنے کے بعد انس ملک کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ

’’پیکا کا پہلا سرکاری اور حتمی نتیجہ‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’اللہ سے ڈرنا چاہئے‘‘۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 22 اگست 2025 کو ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف پی ای سی اے 2016 کی دفعات 9، 10، 11 اور 26-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایمان مزاری ،ہادی علی چٹھہ کو 17، 17 سال قید ،تفصیلی فیصلہ جاری

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔

ہائیکورٹ نے آج کے دن تک ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گواہان پر جرح کا حکم دے رکھا تھا۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دیگر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے باعث بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا گیا تھا

مزید یہ بھی پڑھیں:سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی S25 اور S25 الٹرا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی

پراسکیوشن کی جانب سے بیرسٹر فہد، عثمان رانا ایڈووکیٹ، بیرسٹر منصور اعظم عدالت میں پیش ہوئے۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیجانب سے اسٹیٹ کونسل تیمور جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے

پراسکیوشن کی جانب سے کیس میں مجموعی طور پر 5 گواہان پیش کئے گئے۔پراسکیوشن کی جانب سے 30 صفحات سے زائد پر مشتمل چالان عدالت میں پیش کیا

ایمان مزاری اور ہادی علی پر پی ٹی ایم، ودیگر کالعدم تنظیموں کا ایجنڈا پھیلانے کا الزام تھا۔ملزمان پر ریاستی اداروں کیخلاف مواد کی تشہیر کا بھی الزام تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کیل سیری میں جھولا پل گرنے سے علاقہ محصور، عوام شدید مشکلات کا شکار

پراسکیوشن کیجانب سے چالان میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی مختلف ٹویٹس بھی بطور ثبوت فراہم کی تھی۔پراسیکیوشن کیجانب سے ایمان مزاری کی ریاست مخالف تقریر بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی

ملزمان کو ابتدا میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ غیر معمولی رعایت دی گئی۔پیشگی ضمانت کے بعد ملزمان نے عدالتی کارروائی کا مذاق اُڑایا گیا۔

میڈیا پر بیانات دیئے اور بار بار پیشی سے گریز کیا۔5 ماہ میں 44 سماعتیں ہوئیں، کیس 104 مرتبہ پکارا گیا،53 بار ملزمان غیر حاضر رہے۔

Scroll to Top